آزادی ٹرین کی تیاری کا کام مکمل کل پشاور بھجوائی جائیگی

Freedom Train

Freedom Train

لاہور (جیوڈیسک) ریلوے حکام نے 11 اگست سے چلنے والی آزادی ٹرین کی تیاری کا کام مکمل کر لیا، ٹرین کل اسلام آباد سے پشاور بھجوائی جائے گی، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ٹرین کا معائنہ کریں گے جس کے بعد ٹرین پشاور سے 11 اگست کو چلائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آزادی ٹرین کی حفاظت ریلوے پولیس کرے گی۔