کولبیا (جیوڈیسک) کولبیا میں مال بردار طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں وینزویلا کی سرحد سے ملحقہ قصبے پورٹو کنیرو کے جرمن اولانو ایئرپورٹ سے مال بردار طیارہ دارالحکومت بگوٹا جارہا تھا، طیارہ اڑان بھرنے کے صرف 3 منٹ بعد گر کر تباہ ہوگیا۔
حادثے کے وقت جہاز میں 6 افراد سوار تھے جن میں سے 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔حادثے ميں واحد بچ جانے والا شخص جہاز کا ٹيکنيشن ہے اور اسے علاج کے ليے قريبی اسپتال منتقل کرديا گيا ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کو پیش آنے والا حادثہ پائلٹ کی جانب سے غلط انداز سے ٹیک آف کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ طيارے کے تباہ ہونے کی وجہ معلوم کرنے کے ليے تحقيقات کا آغاز کر ديا گيا ہے۔