پیرس (جیوڈیسک) فرانس کی عدالت نے جیل میں قید مسلم قیدیوں کو حلال کھانا فراہم نہ کرنے سے متعلق حکومت کی دائر کردہ درخواست مسترد کردی۔ فرانس کے شہر گرینوبل کی مقامی عدالت نے نومبر میں سینٹ کوینٹین فالوئیر جیل میں قید مسلمانوں کو حلال کھانا فراہم کرنے کا حکم دیا تھا، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ اگر جیل حکام نے ایسا نہ کیا تو نہ صرف یہ مسلمانوں سے زیادتی ہو گی بلکہ یہ ان کے دین پر عمل نہ کرنے کے بھی خلاف ہو گا۔
عدالتی حکم کے خلاف فرانس کے وزیرانصاف نے ایک نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جیل میں مسلم قیدیوں کو عملاً حلال کھانا فراہم کرنا ممکن نہیں ہو گا کیوں کہ اس کے لئے جیل میں الگ سے انتظام کرنا پڑے گاتاہم عدالت نے حکومت عذر کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے درخواست مسترد کر دی اور حکومت کو حکم دیا کہ وہ جیل کے لئے یہ کوئی مشکل کام نہیں کہ وہ باہر سے ان قیدیوں کو حلال کھانا فراہم نہ کر سکے۔