فرانس کی وزیر ثقافت نے 2 سال سےکوئی کتاب نہیں پڑھی

Fleur Pellerin

Fleur Pellerin

پیرس (جیوڈیسک) اسے کہتے ہیں چراغ تلے اندھیرا۔ فرانس کی وزیر ثقافت نے انکشاف کیا ہے کہ 2 سال سے انہوں نے کوئی کتاب نہیں پڑھی۔ یہ انکشاف فرانس کی منسٹر Fleur Pellerin نے ایک انٹرویو میں کیا۔

کہ فرانس کے مصنف Patric Modiano نے نوبیل پرائز جیتا ہے تو ان کی کتاب کا موضوع کیا ہے اور آپ کی پسندیدہ کتاب کون سی ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ 2 سال سے وہ بہت مصروف ہیں لہذا وہ موڈیانو کی کتاب بھی ابھی تک نہیں پڑھ سکی ہیں۔

فرانسیسی وزیر کے اس بیان کے بعد سوشل مِیڈیا میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ وزیر کے حامیوں اور مخالفوں کے درمیان سوشل میڈیا پر خوب گرما گرم بحث جاری ہے۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ وہ حیران ہیں کہ وزیر ثقافت ہونے کے باوجود اُن کے پاس کتاب پڑھنے کا اتنا وقت بھی نہیں کہ وہ نوبِیل پرائز جیتنے والے کی کتاب بھی نہ پڑھ سکیں۔