فرانسیسی حکومت کی صحت پالیسی، سیکڑوں ڈاکٹر سراپا احتجاج

Doctors Protest

Doctors Protest

فرانس (جیوڈیسک) فرانسیسی حکومت جلد ہی ہیلتھ ریفارم بل پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے پیش کرنے والی ہے جس کے مطابق کم آمدنی والے افراد ڈاکٹر کو فیس دئیے بغیر اپنا علاج کرا سکیں گے جبکہ حکومت بعد میں ڈاکٹروں کو فیس ادا کرے گی۔

اس وقت ایک فرانسیسی شہری تئیس یورو فیس دے کر کسی بھی ڈاکٹر سے کنسلٹ کر سکتا ہے جسے بعد میں حکومت ادا کر دیتی ہے۔ ملک بھر سے آئے ڈاکٹروں نے بل کی مخالفت میں دارالحکومت پیرس میں شدید احتجاج کیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ حکومت کو طبی ماہرین سے مشورہ کے بغیر بل منظور نہیں کرنے دیں گے۔