اجاکیو (جیوڈیسک) بحیرہ روم کے فرانسیسی جزیرے میں کئی دنوں کے فسادات کے دوران دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔ اس دوران غارت گری کرنے والے مظاہرین نے ایک مسجد میں توڑ پھوڑ کی اور کتابوں کو نذر آتش کیا جن میں قرانی نسخے بھی شامل تھے ۔
یا د رہے کہ جولائی 2016 تک اجاکیو کے ایک غریب علاقے جسے پر تشدد واقعات کا مرکز سمجھا جاتا ہے ، وہاں تمام تر اجتماعات اور مظاہروں پر پابندی کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اس کے باوجود وہاں سینکڑوں مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرتے ہوئے یہ نعرے لگائے،” ہم گندگی کے خلاف جنگ کر رہے ہیں ، عربوں کے نہیں“ ۔
فرانس میں عرب مخالف جذبات میں اشتعال کرسمس کی شام کو ہونے والے ایک تصادم کے نتیجے میں پیدا ہوا ۔ ایک علاقائی اہلکار فرانسوا لالاں کے مطابق اجاکیو میں اشتعال انگیزی کے طور پرآگ لگائی گئی جس کا مقصد فائر بریگیڈ اور دیگر ایمرجنسی سروسز پر گھات لگا کر حملہ کرنا تھا ۔