فرانسیسی رسالے نے عالمی سطح پر بین المذاہب رواداری کو پارہ پارہ کر دیا ہے، نبیل مصطفائی

Karachi

Karachi

کراچی : ممبر سپریم کونسل جمعیت علماء پاکستان ، بانی انجمن طلبہ اسلام اور طلبہ اہل سنت کے سپریم رہنماحضرت علامہ مولانا جمیل احمد نعیمی دامت برکاتہم عالیہ نے کہا ہے کہ دو باتوں میں پیش آنے والا تضاد کسی صورت سمجھا نہیں جا سکتا ہے، ایک تو یہ عین اس وقت فرانسیسی صحافیوں پر حملہ کیوں ہوا جب کہ فرانس فلسطین کو آزاد ریاست ماننے والا تھا،

دوسری بات یہ حملہ چار سال پہلے کیوں نہیں ہوا،انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ذمہ داران سے ٹیلی فونک خطاب میں بانی انجمن علامہ جمیل احمد نعیمی نے کہا کہ فرانسیسی شہریوں کو احتجاج کے طور پر پاکستان سے بے دخل کردیا جائے ورنہ انہیں سر عام لٹکا دیا جائے، کراچی پریس کلب پر ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام کراچی کے ناظم نبیل مصطفائی نے کہا کہ ہر سال کے کسی مہینے میں مغربی ممالک میں اسلام دشمنی اور سیکولر انتہاپسندی کی روش برقرار رکھتے ہوئے کوئی نہ کوئی ایسی حرکت کی جاتی ہے جو پوری دنیا میں مسلمانوں کے اشتعال کا باعث بنتی ہے،

مسلم قوم کے لئے حضوراکرم کی عزت و حرمت اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، اگر حضوراکرم کی گستاخی کی جائے اور کوئی مسلمان اس مسئلے کو عام جان کر برداشت کرلے تو اس کا ایمان مکمل نہیں ہوتا ہے، انجمن طلبہ اسلام ملک بھر کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے منعقد کر رہی ہے،

انجمن طلبہ اسلام کراچی کے جوائنٹ سیکرٹری بابر مصطفائی نے کہا کہ پاکستانی حکومت صرف پارلیمنٹ کی چار دیواری میں واک نہ کرے، بلکہ اقوام متحدہ میں جا کر مارچ کا اعلان کرے، اور او آئی سی کی سوئی ہوئی قیادت کو جگائے،انجمن طلبہ اسلام ضلع ملیر، ضلع وسطی، ضلع شرق، ضلع غربی کے ناظمین نے قافلے کی صورت میں اس ا حتجاج میں شرکت کی،

جاری کردہ۔۔۔ میڈیا سیل ۔۔۔انجمن طلبہ اسلام ۔۔ کراچی ڈویژن0311-0442922