لاہور: سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ پیرس میں گستاخانہ خاکوں کی موجودگی اور فرانسیسی اخبار کا دس لاکھ گستاخانہ خاکے چھاپنے کا اعلان اسلامی دنیا کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ مسلم ممالک پر مشتمل مسلم بلاک کی تشکیل بے حد ضروری ہوگئی ہے۔ گستاخانِ رسول کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کرنے والوں نے گستاخانہ کلچراور دہشت گردی کی تمام حدیں کراس کردی ہیں۔ گستاخانہ خاکوں کے ہمراہ نکالی گئی ریلی میں مسلم حکمرانوں کی شرکت ڈوب مرنے کا مقام ہے۔
پاکستان میں گستاخ رسول کی حمایت اور عاشقانِ رسول ۖ پر کریکرڈاؤن انٹر نیشنل ایجنڈے کا ایک حصہ ہے اور یہودو نصاریٰ کو خوش کرنے کی ایک کوشش ہے۔ حکومت کو محب وطن اہل سنت وجماعت کی گرفتاریاں اور دہشت گردوں سے یاریاں مہنگی پڑیں گی۔ ہم پاکستان کے اسلامی تشخص اور ناموس رسالت ۖ سے ٹکرانے والوں کا ان شاء اللہ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ علماء کرام کو منبروں سے گھسیٹ کر گرفتا ر کرنے والوں کا یوم حساب قریب آچکا ہے۔
ہم ملک پاکستان میں کسی صورت میں بھی درودو سلام پر پابندی قبول نہیں کریں گے۔ ہم عنقریب سنی تنظیمات کی طرف سے موجودہ حالات کے پیش نظر میں قوم کو لائحہ عمل پیش کریں گے۔ گستاخانہ خاکوں کے خلاف تحریک صراطِ مستقیم کے زیر اہتمام 15جنوری بروز جمعرات دِن 1بجے پنجاب اسمبلی تا امریکی سفارت خانہ تک ریلی نکالی جائے گی۔ جس میں اہلسنت وجماعت کے علماء و مشائخ اور سنی تنظیمات کے قائدین خصوصی شرکت کریں گے۔