پیرس (جیوڈیسک) فرنچ اوپن ٹینس میں اعصام الحق کی فتوحات کا سلسلہ جاری، قومی سٹار اعصام الحق ڈبلز ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
سیزن کے دوسرے گرینڈ سلم ٹینس کے مقابلے پیرس میں جاری ہیں جہاں پاکستانی سٹار نے کینیڈین ساتھی ڈینیل نیسٹر کے ہمراہ برطانوی کولن فلیمنگ اور جوناتھن ایرلک کو شکست دی۔
سٹریٹ سیٹ میں ان کی فتح کا سکور 6-3 اور 7-6 سے رہا۔ ایونٹ کے پہلے مرحلے میں اعصام الحق اور ڈینیل نیسٹر پر مسشتمل جوڑی نے سپین کے کروینٹس اور اطالوی لورینزی کو 7-6 اور 7-5 کے سکور سے مات دی تھی۔
تیسرے مرحلے میں اعصام اور ڈینیل یوراگوئے کے پبلو کیوواس اور سپین کے مارسل گرینولرز کیخلاف میدان میں اتریں گے۔