فرنچ اوپن : اعصام الحق کو مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست

Aisam-ul-Haq

Aisam-ul-Haq

پاکستان (جیوڈیسک) کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کو فرنچ اوپن کے مینز ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پیرس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈ سلم ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز میں پاکستان کے اعصام الحق اور جولین راجر کو ارجنٹائن اور یروگائے کے کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی نے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

پہلے سیٹ میں پاک ڈچ جوڑی نے روایتی کھیل پیش کرکے سات پانچ سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے سیٹ میں حریف جوڑی نیکم بیک کیا اور چھ تین سے کامیابی حاصلکر کے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں دونوں جانب سے اچھی ٹینس دیکھنے کو ملی لیکن ٹائی بریکر پر حریف جوڑی نے پاک ڈچ جوڑی کو ہرا کر میچ جیت لیا۔