ٹینس اسٹار اعصام الحق آج فرنچ اوپن کے مینز ڈبلز میں اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ پیرس میں جاری ٹینس سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم کے مینز ڈبلز میں آج اعصام الحق کا میچ ہو گا۔
قومی ٹینس اسٹار اپنے ڈچ ساتھی کے ہمراہ روسی جوڑی کے خلاف کورٹ میں اتریں گے۔ گیارہ نمبر کورٹ میں شیڈول میچ اعصام الحق اور روجر جے جولین کے لئے اہم ہے۔ پاک ڈچ جوڑی اس میچ کو جیت کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔