فرنچ اوپن: فائنل آج نڈال اور جوکووچ مد مقابل ہوں گے

Nadal, Djokovic

Nadal, Djokovic

پیرس (جیوڈیسک) فرنچ اوپن ٹینس کے مینز ایونٹ کا فائنل آج دفاعی چمپئن رافیال نڈال اور نوواک جوکووچ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پیرس میں ہونے والے فائنل میں رافیال نڈال نویں مرتبہ فاتح بننے کے لئے میدان میں اتریں گے۔ٹاپ سیڈ کھلاڑی اس سے قبل 8 مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

سربیا کے نوواک جوکووچ کا یہ تین سال میں دوسرا فائنل ہوگا۔اس سے قبل 2012 میں وہ رافیال نڈال سے 4 سیٹس میں شکست کھاچکے ہیں۔ ایونٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا نواک جوکووچ پہلی بار فرنچ اوپن چمپئن بن پائیں گےیا رافیال نڈال ایک مرتبہ پھر ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔