فرنچ اوپن : ماریہ شراپوا ، رافیل نڈال بھی دوسرے رانڈ میں

Maria Sharapova

Maria Sharapova

پیرس (جیوڈیسک) دفاعی چیمپئن روس کی ماریہ شراپوا ، رافیل نڈال ، چین کی نالی اور جو ویلفریڈ سونگا فرنچ اوپن کے دوسرے رانڈ میں پہنچ گئے۔ پیرس میں جاری سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم کے پہلے رانڈ میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔

روس کی سٹار ماریہ شراپوا نے تائیوان کی کو سٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ ایک سے زیر کیا۔ چین کی نا لی بھی ان سیڈڈ اسپینش حریف کو چھ تین اور چھ چار سے جبکہ ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نے برطانوی حریف لارا رابرسن کو ہرا کر اگلے رانڈ میں پہنچیں۔

مینز سنگلز ایونٹ میں دفاعی چیمپئن رافیل نڈال نے جرمن حریف ڈینئل برینڈ کو سخت مقابلے کے بعد مات دی۔ نڈال کی فتح کا اسکور چار چھ ، سات چھ ، چھ چار اور چھ تین رہا۔ فرانس کے جوویلفریڈ سونگا بھی سلواکیہ کے بیڈن کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔