فرنچ اوپن، سرینا اور لی نا کے بعد ریڈوانسکا بھی رخصت

Agnieszka Radwanska

Agnieszka Radwanska

پیرس (جیوڈیسک) سٹار کروشین پلیئر ایجلا ٹام جانووک نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ میں آگنیسکا ریڈوانسکا کو اپ سیٹ شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ یہ گرینڈ سلام کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ٹاپ تین کھلاڑی پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔

اس سے قبل عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور لی نا بھی شکستوں کے بعد ٹائٹلز کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔ دوسری طرف پولینی ،سمانتھاسٹوسر، ماریہ شراپووا، کارلاسواریز، یوجنی بوچارڈ اوراینجلیک کربر نے اپنے میچزجیت لئے۔ مردوں کے مقابلوں میں راجر فیڈرر اور نووک جوکووچ فتوحات برقرار رکھتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ راجر فیڈرر نے دیمتری کو 7-5 ، 6 -7، (7-9)، 6-2 اور 6-4 سے زیر کر کے پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

جوکووچ نے مارین کلک کو 6-3 ، 6-2، 6-7 اور 6-4 سے زیر کر کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دیگرمیچزمیں تھامس برڈیخ نے رابرٹ بوٹسٹا، جان آئزنرنے ٹومی روبریڈو، ارنسٹس گلبزنے راڈک سٹیپنک، میلوزرائونک نے جائلز سمن اور جوولفرائیڈ تسونگا نے جرزی کو ہرا دیا۔