سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کو فرنچ اوپن ٹینس کو کوارٹر فائنل میں سونگا نے شکست دے دی۔ پیرس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈ سلیم کے کوارٹر فائنل میں سابق چیمپیئن سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو فرانس کے جو ولفریڈ سونگا نے اسٹریت سیٹس میں شکست کر ایونٹ سے باہر کر دیا ہے۔
پورے میں میچ میں فیڈرر آف کلر نظر آئیں اور حریف کھلاڑی کے تیز حملوں کا کوئی جواب نہ دے سکے۔ پہلے سیٹ میں فیڈرر کو ٹائی بریکر پر سات پانچ سے شکست ہوئی۔ دوسرے سیٹ میں بھی سونگا نے سابق عالمی نمبر ایک کو کھیل میں واپسی کا کوئی موقع نہیں دیا اور سیٹ چھ تین سے سونگا نے اپنے نام کیا۔
تیسرے اور اہم سیٹ میں بھی فیڈرر نے کم بیک کرنے کی کوشش کی لیکن سونگا کی تیز گیندوں کا فیڈرر کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ سونگا نے تیسرا اورآخری سیٹ چھ تین سے جیت کرپہلی بارسیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔