پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے پارٹنز جین جولین راجر فرنچ اوپن ٹینس کے مینز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے رانڈ میں پہنچ گئے۔ اعصام الحق مکسڈ ڈبلز میں بھی کامیاب رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے مینز ڈبلزمیں پاک ڈچ جوڑی نے روسی جوڑی کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ اعصام الحق اور جین جولین راجر نے روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جوڑی کو حاوہ ہونے کا کوئی موقع نہیں دیا۔
پاک ڈچ جوڑی نے پہلا سیٹ باآسانی چھ تین کے اسکور جیتا۔ دوسرے سیٹ میں روسی جوڑی کچھ مذاحمت کی لیکن وہ دوسرا سیٹ بھی سات چھ کے اسکور سے ہار گئی۔دوسرے رانڈ میں اعصام اور جولین کا مقابلہ سلوونیہ کی جوڑی سے ہوگا۔۔۔ مکسڈ ڈبلزکے میچ میں اعصام الحق اورسارا بلیک کی جوڑی نے ثانیہ مرزا اور روبرٹ لینڈسٹیرٹ پر مشتمل جوڑی کو چھ دو اور چھ تین سے شکست دے کر مکسڈ ڈبلز کے بھی دوسرے رانڈ میں جگہ نائی۔