فرنچ اوپن ٹینس ، روجر فیڈرر اور سرینا ولیمز تیسرے رانڈ میں

Serena Williams

Serena Williams

پیرس (جیوڈیسک) روجر فیڈرر اور سرینا ولیمز فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے رانڈ میں پہنچ گئیں۔ سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم کے دوسرے رانڈ میں سوئس سٹار روجر فیڈرر بھارت کے سمدیو دیوارمن کے خلاف مدمقابل ہوئے۔

سترہ بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن فیڈرر نے بھارتی حریف کو سخت مقابلے میں شکست دی دیگر مقابلوں میں اسپین کے ڈیوڈ فیریر ، فرانس کے گائلز سائمن ، فرانس ہی کے جوویلفریڈ سونگا ، گیل مونفلز اور کینیڈا کے مائلوس رونیک اپنے میچز جیت کر اگلے رانڈ میں پہنچے۔