فرنچ اوپن ٹینس، ثانیہ مرزا کا ویمنز ڈبلز میں سفر تمام

Sania Mirza

Sania Mirza

پیرس (جیوڈیسک) بھارت کی سٹار پلیئر ثانیہ مرزا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔

چینی جوڑی نے ثانیہ اور بلیک کو کوارٹر فائنل میں دلچسپ مقابلے
کے بعد شکست دی۔ ہیسی سو وائی اور شوئی پینگ نے ثانیہ مرزا اور کارا بلیک کو زبردست مقابلے کے بعد 6-2 ، 3-6 اور 6-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔