عالمی نمبرایک امریکہ کی سرینا ولیمز نے عالمی نمبر دو روس کی ماریہ شراپووا کو اسٹریٹ سیٹس میں ھرا کر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ یہ سرینا کے کیریئر کا سولہواں گرینڈ سلم ٹائیٹل ھے۔
سرینا ولیمز نے اپناسیمی فائنل بغیرکسی مشکل کے جیتا تھااورشراپووا کے خلاف پندرہ میں سے تیرہ مقابلے جیتے ھوئے تھے اوراسی لئے سرینا فائنل جیتنے کے لئے بھی فیورٹ تھیں۔ فائنل کا پہلا سیٹ سرینا نے اکیاون منٹ میں چھ چار سے اور دوسرا بھی چھ چار سے پچپن منٹ میں جیتا۔
دفاعی چیمئین شراپووا کے پاس سرینا کے زور دار کھیل کا جواب نہ تھا۔ سرینا کے کیرئیر کا یہ دوسرا فرنچ اوپن ٹایئٹل ھے۔انہوں نے دو ھزار دو میں پہلی بار فرنچ اوپن جیتا تھا۔