امریکہ کی وینس ولیمز فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ابتدائی رانڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق پیرس میں جاری کلے کورٹ ایونٹ کے پہلے رانڈ کے میچ میں سابق عالمی نمبر ایک امریکہ کی وینس ولیمز نے پولینڈ کی رڈوانسکا کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔
ولیمز کو تین سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ حریف کھلاڑی نے سات چھ، چھ سات اور چھ چار سے میچ اپنے نام کرتے ہوئے دوسرے رانڈ تک رسائی حاصل کی۔
مینز سنگلز میں ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے باآسانی دوسرے رانڈکے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فیڈرر نے اسپینش کوالیفائیر پابلو کورینو کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ دو، چھ دو اور چھ تین سے مات دی۔