فرنچ اوپن، امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز نے ٹائٹل جیت لیا

Serena Williams

Serena Williams

پیرس (جیوڈیسک) سرینا ویلیمز نے روسی ٹینس اسٹار ماریہ شرا پوا کو شکست دے کر فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا۔ کھیلے گئے ٹینس کے میگاایونٹ میں کامیابی کے بعد امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے دوسرا فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا۔

انھوں نے فائنل میں ماریہ شرا پوا کو 4-6 اور 4-6 کے سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ سرینا ولیمز نے یہ اعزاز نے گیارہ سال بعد دوبارہ حاصل کیا۔ 31 سالہ سرینا نے اس فتح کے ساتھ اپنے کیرئیر کا 16واںGrand Slam) ) ٹائیٹل جیتا ہے۔