دمشق (جیوڈیسک) پیرس حملوں کے بعد فرانسیسی جیٹ طیاروں کی شام کے شہر رقہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بڑا حملہ کیا جس میں 20 اہداف کو نشانہ بنایا ۔کمانڈ پوسٹ ، ٹریننگ کیمپ تباہ کردیا گیا۔ انٹیلی جنس معلومات امریکا نے فراہم کی تھی۔
فرانسیسی جیٹ طیاروں نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کے لیے متحدہ عرب امارات اور اردن سے پرواز بھری۔ فرانسیسی حکام کے مطابق فرانسیسی طیاروں نےشام کے شمالی شہر رقہ میں داعش کے 20 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔