فرانسیسی پولیس نے فلسطینیوں کے حق میں ریلی پر پابندی لگا دی

French Police

French Police

پیرس (جیوڈیسک) فرانسیسی پولیس نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں آج نکالی جانے والی ریلی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی ریلیاں عموماً تشدد آمیز واقعات میں بدل جاتی ہیں۔

اس سے قبل اسی ماہ فلسطینیوں کے حق میں ہونے والی ایک ریلی میں مظاہرین نے یہودیوں کے خلاف نعرے لگائے اور مظاہرین کا پولیس سے تصادم بھی ہوا۔ دو ریلیوں پر پابندیوں اعلان کیا گیا ہے تاہم یہ کسی نہ کسی طرح ضرور ہوں گی۔

فرانسیسی وزیر داخلہ نے آرگنائزر پر زور دیا ہے کہ وہ یہ ریلی منسوخ کر دیں۔ ایک آرگنائزر اور فلسطینی یوتھ موومنٹ کے رکن عمر الصومی نے کہا ہے کہ حکومت بنیادی حقوق پر پابندی لگا رہی ہے۔