فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار مارے گئے۔ یہ پولیس اہلکار گھریلو تشدد کی شکار ایک خاتون کی مدد کی کال پر وہاں پہنچے تھے۔
یہ واقعہ وسطی فرانس کے علاقے اوورنجے روہن آلپ کے ایک دور دراز گاؤں سان یوسٹ میں پیش آیا۔
فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق مشتبہ مسلح حملہ آور بھی مردہ پایا گیا ہے۔
فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے پولیس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والے پولیس اہلکاروں کو فرانس کے ہیرو قرار دیا ہے۔