پیرس (جیوڈیسک) فرانسیسی صدر فرانسوا اولاندے نے محبوبہ کے لئے اپنی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کر نے کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر فرانسوا اولاندے اور ان کی بیوی ویلیری ٹرائرویلر کے درمیان تعلقات صدر کے اداکارہ ژولی گائیے کے ساتھ معاشقے کی خبر منظر عام پر آنے بعد کشیدگی کا شکار ہو گئے تھے، ویلیری ٹرائرویلر کو اس خبر سے اتنا صدمہ پہنچا کہ وہ اس خبر کو سنتے ہی صدمے کا شکار ہو کر اسپتال پہنچ گئیں جہاں کچھ عرصہ ان کا علاج بھی ہوتا رہا تاہم اب فرانسیسی صدر نے اہلیہ سے اپنی راہیں الگ کر نے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ویلری ٹرائیویلر کے پاس خاتون اول کا اعزاز بھی نہیں رہے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی نے بھی اپنی تیسری بیوی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔