فرانس کے صدر فرانسواں اولاں دو روزہ دورے پر بھارت کے دارالحکومت نیو دہلی پہنچ گئے۔ ا ن کے دورے کا مقصد بھارت کے ساتھ جنگی طیاروں کی خریداری کو حتمی شکل دینا ہے۔
نئی دہلی ایئر پورٹ پہنچنے پر بھارت کی نائب وزیر خارجہ پری نیت کار اور محکمہ خارجہ کے اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔فرانسیسی صدر اپنے دورے میں جنگی طیاروں کی خریداری سمیت دیگر امور پر بات چیت کریں گے۔
صدر فرانسواں اولاں اپنے دورے کے دوران دونوں ممالک میں اسٹریٹیجک پارٹنرشپ میں اضافے کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ اور دیگر رہنماوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارت نے فرانس سے ایک سو چھبیس جنگی طیاروں کی خریداری پر بات کی تھی تاہم فرانسیسی صدر کے اس دورے کو جنگی طیاروں کی خریداری کے لئے حتمی فیصلہ کرنے کے لئے قرار دیا جارہا ہے۔