فرانسیسی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے گیارہ امیدواروں کے ناموں کو حتمی منظوری دے دی گئی

French Presidential Elections

French Presidential Elections

پیرس (جیوڈیسک) فرانسیسی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے گیارہ امیدواروں کے ناموں کو حتمی منظوری دے دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکی آئینی عدالت نے ان امیدواروں کو الیکشن لڑنے کا اہل قرار دے دیا ہے۔

فرانس میں صدارتی انتخابات کا انعقاد تیئس اپریل کو ہوگا جبکہ ضرورت پڑنے پر اس عمل کا دوسرا مرحلہ سات مئی کو ہوگا۔