پیرس (جیوڈیسک) دفاعی چیمپئن رافیل نڈال عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو ہرا کر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے، خواتین میں ماریہ شراپووا اور سرینا ولیمز آج آمنے سامنے ہونگیں۔ پیرس میں جاری سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم میں مینز سیمی فائنل مقابلے ہوئے، سپینش سٹار رافیل نڈال نے ورلڈ نمبر ون نوواک جوکووچ کو ساڑھے چار گھنٹے کے سخت مقابلے میں شکست دی۔
رافیل نڈال کی فتح کا سکور چھ چار، تین چھ، چھ ایک، چھ سات اور نو سات رہا،دوسرے سیمی فائنل میں سپین ہی کے ڈیوڈ فیررر نے فرانس کے جوویلفریڈ سونگا کو ٹائی بریک پر مات دی۔ویمنز فائنل میں دفاعی چیمپئن روس کی سٹار ماریہ شراپوا اور امریکہ کی سرینا ولیمز آمنے سامنے ہونگیں۔