پیرس (جیو ڈیفنس) پیرس میں سکیورٹی اہلکاروں نے عجائب گھر موزے دُ لورغ کے قریب، چاقو سے مسلح ایک شخص کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔
حکام کے مطابق حملہ آور کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اور اس کی سرجری کی جا رہی ہے۔ اس حملہ آور نے ایک فوجی محافظ پر حملہ کرنے کی کوشش کی، تو جوابی فائرنگ کی گئی۔ فوجی نے پانچ گولیاں چلائیں، جس سے مشتبہ حملہ آور شدید زخمی ہو گیا۔ حملہ میں فوجی محافظ کو معمولی زخم بھی آئے،
مشتبہ حملہ آور شخص کے پاس دو بیگز تھے، لیکن ان میں سے کوئی دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔
اس واقعے کے بعد موزے دُ لورغ کو فوری طور پر بند کر دیا گیا، اور اس میوزیم کے اندر موجود لوگوں کو اندر ہی رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔کوئی بھی شخص اس وقت نہ تو میوزیم میں داخل ہو سکتا ہے اور نہ باہر نکل سکتا ہے۔