پیرس (جیوڈیسک) فرنچ ڈیزائنر کا تیار کر دہ 31 پہیوں والا منفرد رولر اسکیٹنگ سوٹ جو رفتار میں بائیکس کو بھی پیچھے چھوڑ دے۔ دنیا میں زندہ دل لو گوں کی بالکل بھی کمی نہیں جو شہرت اور تفریح کی خاطر نت نئی ایجادات کر کے سب کو حیران کر دیتے ہیں۔
ایک فرنچ نوجوان نے دنیا کا سب سے منفرد اور دلچسپ رولراسکیٹنگ سوٹ تیار کیا ہے جس پرمختلف جگہوں میں 31 ٹائر نصب کیے گئے ہیں۔ یہ نو جوان اس رولر سوٹ کولبا س کی طرح پہننے کے بعدسڑک پر منہ کے بل لیٹ کر اسکیٹنگ کر تا نظر آتا ہے۔
اس رولر سوٹ کی رفتار کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتاہے کہ یہ سڑک پر چلنے والی بائیکس کو بھی پیچھے چھو ڑ دیتاہے۔ اس رولر سوٹ کو پہن کر کی جانے والی اسکیٹنگ خطر ناک تو ہے لیکن اپنی انفرادیت کے باعث ہر ایک کو اپنی جانب متوجہ کر لیتی ہے۔