راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں غلام خان کے علاقے بندی گر میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فضائی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 23 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف جاری کلیرنس آپریشن میں بویہ دیگان، میران شان، میر علی اور دتہ خیل کے علاقوں سے دہشتگردوں کا مکمل صفایہ کر دیا گیا ہے اور ان علاقوں میں قائم دہشتگردوں کی پناہ گاہیں بھی ختم کر دی گئیں ہیں۔
ان علاقوں سے فرار ہونے والے دہشتگرد بندی گر اور دیگر علاقوں میں پناہ لے رہے ہیں۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر ان علاقوں میں بھی کارروائی کی جاتی ہے۔