تازہ آلو کھائینگے تو قیمت بھی زیادہ دینا پڑیگی؛ سکندر حیات خان بوسن

Sikandar Hayat Khan Bosan

Sikandar Hayat Khan Bosan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ تازہ آلو کھائیں گے تو قیمت بھی زیادہ دینا پڑے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوام کوغیر موسمی سبزیاں کھانے کی عادت پڑ چکی ہے، جب اسلام آباد اور لاہور میں بیٹھ کرتازہ آلو کھائیں گے تو قیمت بھی زیادہ دینا پڑے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں سوات اور خیبر پختونخوا کا تازہ آلو غیر موسمی ہے جو 85 روپے فی کلو فروخت ہو تا ہے۔ پاکستان ہی میں 45 روپے فی کلو والا موسمی آلو بھی موجود ہے۔