اسلام آباد (جیوڈیسک) رات گئے اسلام آباد میں اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے چہروں پر گبھراہٹ ہے۔ میں ان کو ان کے ایوان کے سامنے للکارتا ہوں۔
ایک وزیر نے کہا ہے کہ دھرنے والوں کی وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے۔ سن لو تعفن تم لوگوں نے پورے ملک میں پھیلا رکھا ہے۔ تم نے ہی دھوکا دہی کا تعفن، رشوت ستانی، حرام خوری اور لوٹ مار کا تعفن پھیلا رکھا ہے۔
یہ نماز پڑھنے والے، اعتکاف پہ بیٹھنے والے اور تہجد پڑھنے والے لوگ ہیں ار ان کی وجہ سے ہی ملک کی فضاوں میں خوشبو ہے۔ شرم کرو، مگر کیسے شرم کرو، ان میں شرم ہوتی تو ڈوب مرتے۔
تمہارے پھیلائے ہوئے تعفن کو اس ملک سے ختم کریں گے۔ یہ انقلابی تعفن ختم کرنے ہی آئے ہیں اور یہ پاکستان کو پاکستان بنانے آئے ہیں۔ ایف آئی اے والو نواز شریف اور شہباز شریف کے نام ای سی ایل میں ڈال دینا۔
میں یہ مبارکباد دینے آیا تھا کہ آج جمعہ کی رات ہے اور اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔ بہت جلد ملنے والی فتح کا جشن وقت سے پہلے منا لیتے ہیں۔