جمعہ کے روز نماز ادا کرتے وقت چوری ہونی والی مسلم لیگی رہنما کی گاڑی ویران جگہ سے مل گئی

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعہ کے روز نماز ادا کرتے وقت چوری ہونی والی مسلم لیگی رہنما کی گاڑی ویران جگہ سے مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیر عباس ایڈوکیٹ کی کار نمبر LHO 8871 جو کہ ڈھڈیال ریلوے گرائونڈ میں کھڑی کر رکھی تھی نامعلوم چور چرا کر لے گئے تھے کہ گزشتہ روز نزدیکی گائوں پڑہال کے ایک ویران ،مقام پر کھڑی ہونے کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے گاڑی قبضہ میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔