ممبئی (جیوڈیسک) اداکار اور دوست ہریتک روشن اور ارجن رامپال نے ایک اخبار میں چھپنے والی رپورٹ کے خلاف بولے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ ارجن رامپال کی اہلیہ مہر جیسیا سے دوستی کی بدولت ہریتک روشن کی سابق اہلیہ سوزانے خان اب ارجن رامپال کے قریب تر ہوتی جا رہی ہے۔
سوزانے اور ارجن کے مابین چوری چھپے تعلقات کی افواہ تب سے گردش کر رہی ہے جب سے ہریتک روشن نے پہلی مرتبہ پچھلے دسمبر میں سوزانے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ کچھ بھی ہو سوزانے اور ارجن کی بیوی مہر جیسیا پچھلے چند برسوں سے بہترین دوست رہی ہیں اور ایسا کئی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے کہ تینوں ارجن‘ مہر اور سوزانے اکٹھے دیکھے گئے ہیں۔
اب بھارت کے ایک موقر روزنامہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق اب روحانی بہنوں سوزانے اور مہر کی دوستی میں بھی دراڑ پیدا ہوگئی ہے جب کہ ارجن رامپال کا کہنا ہے کہ ہریتک اور سوزانے کا رشتہ توڑنے میں اس کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان کے اختلافات دو ماہ قبل کھل کر سامنے آئے جب مہر جیسیا نے دیکھا کہ ارجن اور سوزانے میں تعلقات گہرے ہوتے جا رہے ہیں‘ دونوں نے بیرون ملک ایک ساتھ سفر پر گئے اور اسی عرصہ کے دوران انھوں نے ایک ساتھ وقت بھی گزارا۔
دوسری طرف مہر کی ایک ماڈل دوست کے مطابق سوزانے اور ارجن نے ایک مرتبہ پھر اس طرح کے تعلق کی تردید کی ہے۔ مزید یہ کہ اس لڑائی کے دوران ارجن ایک ہوٹل میں کئی دن ٹھہرا رہا جب کہ مہر گھر میں بیٹیوں مہیکا اور مائرہ کے ساتھ ہی رہی۔