ممبئی (جیوڈیسک) سورج برجاٹيا کے بھائی رجت برجاٹيا کافی عرصہ سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے۔ ان کا ممبئی کے مقامی ہسپتال میں علاج جاری تھا۔ تاہم کینسر کیخلاف جنگ میں وہ ہار گئے۔
رجت نے ہفتہ اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔ ان کی موت کی خبر ملتے ہی ان کے دیرینہ دوست سلمان خان ان کے آخری دیدار کو پہنچے اور سورج برجاٹيا کے ساتھ مل کر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔
واضح رہے کہ سلمان خان اور رجت برجاٹيا بہت قریبی دوست رہے ہیں۔ سلمان نے اپنے کیریئر کی شروعات بھی سورج برجاٹيا کی فلم میں نے پیار کیا سے کی تھی۔ رجت کے خاندان والوں سے ملتے ہوئے سلمان کافی غمگین نظر آ رہے تھے۔ سلمان کے ساتھ ان کی بہن ارپتا بھی موجود تھیں۔