تحریر: شاہداقبال شامی مما! یہ دائیں والی مسجد کی اذان بائیں والی مسجد سے مختلف کیوں ہے؟ اور سامنے والے کی تو سب سے جدا ہے بیٹا یہ مولویوں کے بکھیڑے ہیں تم جلدی سے ناشتہ کرو اور سکول کی تیاری کرو عاطف سکول سے واپس آتے ہی بولا! مما بتائو نا ہم کون ہیں؟
ہمارا کس مسلک سے تعلق ہے؟ بیٹا یہ باتیں تمہاری سمجھ سے باہر ہیں مما مجھ سے سکول میں دوست پوچھتے ہیں تم کس مسجد میں نماز پڑھتے ہو؟ تم کس فرقہ سے تعلق رکھتے ہو؟ بیٹا! ہم سیدھے سادے مسلمان ہیں ماں نے اپنی سمجھ کے مطابق جواب دیا