کراچی: آل پاکستان میمن یوتھ کے چیئرمین نعمان وڈیرہ نے کہاہے کہ OMYS،اوکھائی میمن یوتھ سروس ،کے الیکشن 18-2016 میں “فرینڈز آف عثمان کاٹھ پینل ” کی مقبولیت سرچڑھ کر بول رہی ہے یہ پینل پڑھے لکھے ایماندار اور باکردارلوگوں پر مشتعل ہے ،آل پاکستان میمن یوتھ کے چیئرمین کی حیثیت سے “فرینڈز آف عثمان کاٹھ پینل ” کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتاہوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے “فرینڈز آف عثمان کاٹھ پینل “میں ایگزیکٹو کونسل کے امیدوارسجاد جکھوڑا اورد یگر سے ملاقات میں کیا ،اس موقع پر آل پاکستان میمن یوتھ کے وائس چیئرمین عرفان ڈھیڈی بھی موجود تھے جنھوں نے عثمان کاٹھ پینل کی محنت اور میمن برادری کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ عثمان کاٹھ پینل کے امیدوار اوکھائی میمن جماعت میں حقیقی تبدیلی میں اپنابھرپور کرداراداکررہے ہیں ان جیسے لوگ ملک وقوم کے لیے ہر لحاظ سے امید کی کرن ہیں۔
میمن یوتھ کے دونوں رہنماؤں نے اوکھائی میمن جماعت سے وابستہ اپنے تمام دوست احباب سے گزارش کی کہ ان کے لیے باکردارقیادت کا چناؤ وقت کی اہم ضرورت ہے ،لہذا وہ اپنے ووٹ کا میرٹ پر استعمال کرتے ہوئے عثمان کاٹھ پینل کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے میں اپنا بھرپور کرداراداکریں۔