فرینڈز پراپرٹی ڈیلرز گروپ کا پاور شو
Posted on July 8, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال : فرینڈز پراپرٹی ڈیلرز گروپ کا پاور شو گذشتہ شب عقب سواں CNG تلہ گنگ روڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چکوال شہر اور اردگرد کے پراپرٹی ڈیلروں نے شرکت کی۔ تقریب میں طاہر قاسم گوندل نے اپنے گروپ کا منشور بیان کیا۔ اس کے ساتھ سید ساجد حسین شاہ، شکیل منہاس، ملک حفیظ انجم، ملک یاسین، میاں محمد نصیر، سید عارف شاہ، سید قلب عباس، ملک مزمل، سید ذوالفقار شاہ۔
راجہ نزاکت، چوہدری طاہر سمن آباد، طاہر گوندل مرید، وسیم بٹ، یوسف بٹ، سید صدا شاہ، رانا مشتاق، چوہدری امجد ایڈووکیٹ، چوہدری جاوید اقبال، چوہدری نثار، راجہ غلام عباس و دیگر نے شرکت کی۔ چوہدری ساجد حسین گوندل اُمیدوار برائے صدارت پراپرٹی ڈیلرز چکوال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن دوستوں نے مجھ پر اعتماد کر کے مجھے صدارت کے لئے نامزد کیا۔
میں اُن کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور صدارت ملنے پر پراپرٹی ڈیلروں کے مسائل حل کرانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھوں گا۔ چیف سپورٹر سید ساجد حسین شاہ نے اپنی بھرپور کوشش سے تمام ڈیلروں کو ایک جگہ اکٹھا کر لیا۔ میں تمام معززین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔