فرینڈز یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ فیصل آباد تنظیم کا اجلاس 16 اکتوبر کو ہو گا

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: فرینڈز یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ فیصل آباد کے صدر میاں حسیب اللہ شاہد کے مطابق تنظیم کا اجلاس 16 اکتوبر کو شام 4 بجے تنظیم کے سرپرست اعلیٰ محمد اظہر چوہدری کے آفس میثاق المال شاپنگ پلازہ حاجی آباد شیخوپورہ روڈ میں ہو گا۔

اجلاس میں عائشہ ٹرسٹ ہسپتال شہباز ٹائون بی بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ دیگر تنظیمی امور بارے بھی فیصلے کیے جائینگے ،تنظیم کے تمام عہدیداران و ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کو اطلاع کر دی گئی ہے اگر کسی کو اطلاع نہ پہنچی ہو تو وہ اس خبر کو ہی اطلاع نامہ سمجھتے ہوئے اجلاس میں بروقت شرکت کرے۔