دوستی کیا ٹوٹی دپیکا نے رنبیر کے نام کا ٹیٹو بھی مٹا ڈالا

Deepika Pdukun

Deepika Pdukun

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی ساتھی اداکار رنبیر کپور سے دوستی کیا ختم ہوئی انھوں نے اپنی گردن سے رنبیر کے نام کا ٹیٹو ہی صاف کروا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں دپیکا پڈوکون کی جانب سے کوکا کولا کے لئے ایک اشتہار بنایا گیا جس میں اداکارہ کی گردن پر ان کے پرانے بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے نام کا ٹیٹو صاف دیکھا گیا۔ اشتہار کے ڈائریکٹر انوراگ کشاپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے دپیکا کی گردن پر کوئی نشان نہیں دیکھا۔

واضح رہے کہ جب اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور کی محبت کے چرچے بالی ووڈ میں زوروں پر تھے تو ان ہی دنوں اداکارہ نے محبت کا اظہار کرنے کے لئے اپنی گردن پر رنبیر کپور کے نام کا ٹیٹو گدوایا تھا۔