دوستی رکھنے سے انکار پر 17 سالا لڑکے کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) دوستی رکھنے سے انکار پر 17 سالا لڑکے کو گرفتار کرکے 13-D میں چالان کر کے جیل بھیج دیا گیا، تفصیلات کے مطابق بدین شہر کی رہائشی پرائمری استانی سیدہ شمع بی بی نے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ بدین میں اپنے 17 سالا بیٹے شاہ رخ شاہ کی ضمانت کی درخواست داخل کرنے کے بعد صحافیوں کو بتایا کے بدین پولیس کے ایس ایچ او ولی محمد چانگ نے شراب کے گتے کے مینجرسے پچاس ہزار روپے رشوت لیکر میرے بیٹے سے بغیرلا ئسنس پسٹل بر آمد دکھا کر اس پر13-D کا مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیا ہے شمع بی بی نے بتایا کے سی آئی اے پولیس بدین کا ایک اہلکاراور شراب کے گتے کا مینیجر کافی دنوں سے میرے بیٹے کو ان سے دوستی رکھنے کے لیئے ڈرا دھمکا رہے تھے۔

گذشتہ روز شام کے وقت میرا بیٹا شاہ رخ شاہ اپنے دوستوں کے ہمراہ گھر سے نکلا تو گولا ڑچی روڈ پر کھلے عام اسلحہ کے زور پرمذکورہ اشخاص نے میرے بیٹے کو اغوا کرکے شراب کے گتے میں لے گئے اور اس سے زبر دستی کرنے کی کو شش کی لیکن شاہ رخ شاہ کی چیخوں پر آس پاس کے دکاندار اور شہری جمع ہو گئے جنہو ں نے بدین پولیس کو اطلاع دی پولیس نے میرے بیٹے کو شراب کے گتے سے بر آمد کراکے شراب کے گتے کے منیجر، پولیس اہلکار کے علاوہ دو لوگ اورمنصور ملاح،اور کرموں ریباری کو تھانے لی گئی جھاں پر ایک با اثر سیاسی شخصیت کا فون آنے کے بعد ایس ایچ او ولی محمد چانگ نے شراب کے گتے کے مینیجرسے 50 ہزار روپے رشوت لیکر الٹا میرے بیٹے سے پرغیر لا ئسنس یا فتہ پسٹل بر آمد دکھا کر اس پر پولیس کی مدعیت میں 13-D کا مقدمہ درج کر کے اس کو جیل بھیج دیا ہے۔

شمع بی بی نے بتایا کے میں پہلے سیشن جج بدین کی عدالت میں انصاف کے لیئے درخواست دائر کررہی ہو ں وہاں سے مجھے انصاف نہیں ملا تومذکوہ لوگوں سمیت ایس ایچ اوبدین کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کرونگی۔