جماعت الدعو کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے دوستی بس سروس پر بھارتی انتہا پسندوں کی مزاحمت کو افسوناک قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف الزام تراشیوں کا رویہ جاری رکھا ہوا ہے۔
بھارت پاکستان پر مسلسل جھوٹے الزامات لگا تارہاہے، پاکستان کے خلاف الزام تراشیوں کا رویہ اس کا پرانا وطیرہ ہے ،دوستی بس کو کبھی پاکستان میں نہیں روکا گیا دوستی بس کو ہمیشہ بارڈر پر ہی مشکلات پیش آئیں سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کا ذمہ دار بھی پاکستان کو ٹھہرایا گیا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس میں دہشت گردی بھارتیوں نے خود کی۔