فرنینڈو الولسو نے سپینش گرانڈ فری ریس جیت لی

Spain

Spain

سپین(جیوڈیسک)کے ڈرائیور فرنینڈو الولسو نے سپینش گرانڈ فری ریس جیت لی۔بارسلونا سپین کے مایہ ناز ڈرائیور فرنینڈو الونسو نے سپینش گرانڈ فری ریس جیت لی ہے۔ سپین کے شہر بارسلونا میں منعقد گرانڈ فری ریس میں فرنینڈو الونسو نے 9.338 سیکنڈ سے فرق سے اپنے قریبی حریف فن کیمی ریکون کو شکست سے دوچار کرکے فتح کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔

فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرنینڈو الونسو نے کہا کہ وہ اس جیت سے بہت خوش ہیں ہر کسی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے مداحوں کے سامنے بہتر پرفارم کرے۔ فرنینڈو الونسو کا حالیہ سیزن میں یہ دوسری جبکہ اپنے پورے کیریئر کی 32 ویں فتح تھی۔