گلگت بلتستان (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا اور وطن عزیز کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
جنرل راحیل شریف نے ناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹل سینٹر بونجی میں سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب میں انہوں نے محاذ پر موجود جوانوں کے حوصلے کی تعریف کی اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا۔
انھوں نے جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ پیشہ وارانہ میعار کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔
آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کو ناردرن لائٹ انفنٹری کا کرنل کمانڈنٹ مقرر کرتے ہوئے انہیں بیج بھی لگائے۔