کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے فرنٹئیر کالونی میں رینجرز کی جانب سے ٹارگٹیڈ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ آپریشن میں 500 اہلکار شریک ہیں۔
فرنٹئیر کالونی میں رینجرز کی جانب سے مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لئے ٹارگٹ آپریشن کیا جا رہا ہے، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل ہیں، جس کے باعث علاقہ مکینوں کو گھروں میں محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق آپریشن میں 500 اہلکار شریک ہیں،
جن میں خواتین اہلکار اور انسداد دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے والے رینجرز کمانڈوز بھی شریک ہیں، آپریشن کے دوران بعض مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ بھی کی جا رہی ہے۔