فرنٹیئر کور کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے پچاس ٹن راشن روانہ

Ration

Ration

پشاور (جیوڈیسک) فرنٹیئر کور پشاور کی جانب سے پنجاب کے سیلاب زدگان کے لئے پچاس ٹن راشن روانہ کر دیا گیا۔

حیات آباد میں واقع فرنٹیئر کور کے ہیڈ کوارٹر میں ایف سی کوآرڈی نیشن آفیسر کرنل مامون الرشید کی زیر نگرانی چھ ٹرکوں پر مشتمل پچاس ٹن راشن پنجاب کے سیلاب زدگان کے لئے بھیجا گیا۔

راشن میں آٹا، گھی، دالیں، پانی، خشک دودھ، چائے کی پتی اور دیگر اشیائے خورد و نوش شامل ہیں ، کرنل مامون الرشید کا کہنا تھا کہ ایف سی کے جوان دہشت گردی سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات میں لوگوں کی امداد کے حوالے سے بھی پیش پیش رہے ہیں۔