منجمد رقوم میں سے 50 کروڑ ڈالرز موصول ہوگئے، ایران

Iran

Iran

تہران / واشنگٹن (جیوڈیسک) ایران کو 6 بڑی طاقتوں کے ساتھ عبوری جوہری سمجھوتے کے تحت ماضی میں مغربی ممالک میں منجمد کی گئی رقوم میں سے 50 کروڑ ڈالرز وصول ہو گئے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بتایا کہ سمجھوتے کے تحت 50 کروڑ ڈالرز کی پہلی قسط سوئس بینک اکائونٹ میں جمع کرادی گئی، معاہدے کے تحت6 ماہ کی مدت میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی رقم اقساط کی شکل میں دی جائیگی۔