زیتون کے تیل میں پکی سبزیوں اور مچھلی وغیرہ پر مبنی غذا امراض قلب سے موت کے خطرے میں نمایاں کمی کر دیتی ہے۔
تحقیق کے مطابق پھلوں، سبزیوں، گریوں اور زیتون کے تیل سے بھرپور غذا امراض قلب کے نتیجے میں موت کا خطرہ 37 فیصد تک کم کردیتی ہے ۔اس تحقیق کے دوران امراض قلب کے شکار 1200 افراد کا جائزہ لیا گیا جس سے یہ معلوم ہوا کہ مخصوص غذا جلد موت کے خطرے سے بچاتی ہے۔
محققین نے دعوی کیا کہ یہ مخصوص غذا جسم پر اتنے طاقتور اثرات مرتب کرتی ہے کہ ڈاکٹروں کو دوائیں تجویز کرنے سے پہلے اس کے استعمال کا مشورہ دینا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ غذا انتہائی صحت مند اجزا پر مشتمل ہوتی ہے اور مختلف رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ اس طرح کی غذا متعدد امراض کا خطرہ کم کرتی ہے۔