لاہور (جیوڈیسک) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن محکمہ آثار قدیمہ نے شاہی قلعہ کے ملازمین کو والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ماتحت کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔شاہی قلعہ کا داخلی راستہ بند کر کے دیر تک احتجاج کیا گیا جس سے سیاحوں کو مایوس لوٹنا پڑا۔
ایپکا نے ملازمین کو والڈ سٹی اتھارٹی کے ماتحت کرنے کے پنجاب حکومت کے فیصلہ کو مسترد کر دیا اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ رہنماؤں نے مطالبہ منظور نہ ہونے کی صورت میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔